ملزموں کے ساتھ ساز باز اور جھوٹی ایف آئی آر؛ آئی جی نے تین ڈی ایس پی معطل کر دیئے

10 Aug, 2024 | 02:51 PM

سٹی42:   انسپکٹر جنرل   پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے 3 ڈی ایس پیزکو معطل کردیا۔

آئی جی پنجاب عثمان انور  کے حکم پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور ناقص کارکردگی کی بنا پر پر 3 ڈی ایس پیز کو معطل کرنےکا نوٹیفکیشن  جاری کر دیا گیا ہے۔

  پنجاب پولیس  کے ترجمان نے بتایا ہے کہ  آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان  انور نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ساہیوال محمد شہباز گل، ایس ڈی پی او صدر جھنگ محمد اسلم اور ایس ڈی پی او ننکانہ صاحب سلیم حیدر شاہ کو معطل کیا ہے۔ 


ایس ڈی پی او صدر جھنگ محمد اسلم کو 2 بےگناہ افرادکو ایف آئی آر میں ناجائز طورپر نامزدکرنے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔  محمد اسلم کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ 
ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ساہیوال محمد شہزاد گل کو بھی  معطل کر کے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔  ڈی ایس پی شہبازگل کو قبضہ مافیا کے ساتھ سازبازکرنے پر معطل کیا گیا۔ 
ایس ڈی پی او بڑا گھر ننکانہ صاحب سلیم حیدر  کو معطل کرکے سی پی او رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔   ڈی ایس پی سلیم حیدرشاہ کو بعض مقدمات  میں ملزموں کوفائدہ  پہنچانے اور جھوٹی ایف آئی آر دینے پر معطل کیاگیا ۔

مزیدخبریں