ماحولیاتی تبدیلیوں کاوژن،پہلےگرینڈپلان کو حتمی شکل دیدی گئی

10 Aug, 2024 | 02:33 PM

راودلشاد: وزیراعلیٰ مریم نوازکاسموگ کےخاتمے، ماحولیاتی تبدیلیوں کاوژن,پنجاب کےپہلےگرینڈپلان کو حتمی شکل دےدی گئی.

تفصیلات کے مطابق پنجاب کلائیمٹ چینج پالیسی اینڈ ایکشن پلان 2024 کو حتمی شکل دیدی گئی،سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت اجلاس ہوا جس میں ماحولیاتی تحفظ پالیسی اور ایکشن پلان کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا،سیکرٹری انوائرمنٹ اینڈ کلائیمٹ چینج راجہ جہانگیر انورنے مجوزہ مسودہ پیش کیا اور بریفنگ دی۔
سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے ہدایت کی کہ پنجاب کلائیمٹ چینج پالیسی اینڈ ایکشن پلان تمام سٹیک ہولڈرز کو بھجوایا جائے، متاثرہ سیکٹرز میں گرین انوسٹمنٹ کرنے، تعلیمی نصاب میں کلائیمٹ چینج ایجوکیشن شامل کرنیکا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں مختلف اضلاع میں تجرباتی پروگرام شروع کرنے پر غور ہوا، پانی کے معیارکا تجزیہ کرنے کیلئے واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم قائم کیا جائے گا،زیر زمین پانی کو کنٹرول کرنے کیلئے قوانین متعارف کرانے کی بھی تجویز پیش کی گئی، بارش کا پانی ذخیرہ کر کے سرکاری عمارتوں میں استعمال میں لانے،پانی کی بچت کیلئے آبپاشی میں جدید طریقے متعارف کرانے کی تجویز بھی دی گئی۔
پوٹھو ہار اورروہی کے علاقوں میں چھوٹے ڈیم بنانے پر بھی اتفاق بھی ہوا،جنوبی پنجاب کو قحط سے بچانے کے خصوصی مینجمنٹ پلان شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیاگیا جبکہ چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو ماحول دوست بلاسود قرضے دینے کی تجویز بھی زیرغور آئی۔

سیکریٹری ماحولیات راجہ جہانگیر نے کہا اقدام کا مقصد کلائیمٹ چینج کے مقابلے کی بہتر صلاحیت پیدا کرنا ہے، موسمیاتی تبدیلی درجہ حرارت اور گرمی کی شدت بڑھا رہی ہے۔ 

مزیدخبریں