ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورپولیس کا قومی ہیرو ارشدندیم کو تاریخ ساز وی وی آئی پی پروٹوکول دینےکافیصلہ

 لاہورپولیس کا قومی ہیرو ارشدندیم کو تاریخ ساز وی وی آئی پی پروٹوکول دینےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساحی : لاہورپولیس کی جانب سے قومی ہیرو ارشدندیم کو تاریخ ساز وی وی آئی پی پروٹوکول دینےکافیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

ارشد ندیم کی واپسی پر ایئرپورٹ پرایلیٹ کی گاڑیاں، اضافی ریزرویں، ڈی ایس پیز سمیت بھاری نفری موجودہوگی ۔ ایس پی کینٹ، ڈی ایس پی جنوبی چھاؤنی،ایس ایچ سرور روڈ پربھی استقبال کیلئےموجودہوں گے ۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کی گاڑی کے آگے پیچھے ایلیٹ کی گاڑیاں موجود ہوں گی ۔ ارشدندیم کےپروٹوکول کیلئےٹریفک پائلٹ اورڈی ایس پی رینک کاافسراختتامی حدودتک ساتھ ہوں گے ۔ اس کے علاوہ متعلقہ ڈویژنل ایس پیزاپنےعلاقہ میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ ریسیو کریں گے ۔ لاہورکی حدودکےاختتام پراگلےضلعی پولیس کیلئے اناونس کرکے کانوائے ہینڈ اوور کیا جائےگا ۔