لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

10 Aug, 2024 | 01:52 PM

وسیم احمد : لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

لاہور کے مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے،لبرٹی اور اطراف میں بارش،مال روڈ اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی، اس کے علاوہ نشترٹاؤن اور گلبرگ میں بھی موسلادھار بارش ہورہی ہے ۔ بارش کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 24گھنٹےمیں بیشتراضلاع میں موسلاھاربارش کےامکانات ہیں۔ لاہور25،راولپنڈی107،فیصل آباد21ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ مون سون بارشوں کا سپیل 12 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے، بارشوں سے دریاؤں ڈیمز اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 65 اور تربیلا میں 90 فیصد ہو چکی ہے ۔ بھارتی ڈیمز میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں ۔ 

مزیدخبریں