ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قوم دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے: آصف علی زرداری

قوم دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے: آصف علی زرداری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے وادی تیراہ ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو سلام پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے اورسکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ صدر مملکت نے فتنہ خوارج کے خلاف کاروائیاں کرنے اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔
 

Ansa Awais

Content Writer