علی ساہی : جیلوں میں ملاقات کیلئےایڈوانس بکنگ کلچرکومزیدبہتربنانےکافیصلہ کرلیا گیا۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ کیمپ جیل میں پائلٹ پراجیکٹ کے طورپرایڈوانس بکنگ شروع کی گئی ،شہری واٹس ایپ نمبر پر اپنے کوائف بھجوا کر ملاقات کا وقت حاصل کررہے ہیں،آئی جی پنجاب نے 15 اگست کے بعدایڈوانس بکنگ کے بغیر آنیوالوں کو ملاقات سے روک دیا،15اگست سے ایڈوانس بکنگ کرانے والوں کی ملاقات کروائی جائے گی۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ ایڈوانس بکنگ کےبعدروزانہ50 سے 100کے درمیان ایڈوانس بکنگ کےتحت ملاقاتیں کررہے،پائلٹ پراجیکٹ میں کامیابی کے بعد تمام جیلوں میں رواں ماہ کے آخر یا اگلے ماہ شروع کردیا جائیگا،آن لائن بکنگ کےلئے ایپ بھی جلد لانچ کردی جائے گی،آن لائن بکنگ سے شہری بروقت ملاقات کرتے ہیں ،انتظار نہیں کرنا پڑیگا۔