ایئرکوالٹی کے بعد اب پنجاب میں پانی کی مانیٹرنگ بھی ہوگی

10 Aug, 2024 | 12:52 PM

علی رامے:  ایئرکوالٹی کے بعد اب پنجاب میں پانی کی مانیٹرنگ بھی ہوگی، واٹر کوالٹی مانیٹرنگ کیلئے2ارب97کروڑ کے اخراجات کئے جائیں گے۔
محکمہ ماحولیات پانی کے نمونوں کے لیب ٹیسٹ کرے گا، پانی کو پینے کےقابل بنانے کیلئے عالمی معیار کے تحت ٹیسٹنگ ہوگی۔ منصوبے کے نام پر محکمے کی کپیسٹی بلڈنگ ودیگر اخراجات کئےجائیں گے، منصوبے پر عالمی بینک پنجاب حکومت کو فنڈنگ کرے گا۔
 حکام کے مطابق محکمہ ماحولیات نے پنجاب حکومت سے 2 ارب 97 کروڑ روپے مانگ لئے جیسے پی سی ون پی اینڈ ڈی بورڈ کو منظوری کے لئے ارسال کردیا گیا ہے۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے منصوبہ بروقت مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں