لاہور کے باسیوں کیلئے بڑی خبر، پلاٹس دینے کیلئے بڑا پلان تیار

10 Aug, 2024 | 12:49 PM

درنایاب: ایل ڈی اے سٹی منصوبے پر پریشان الاٹیوں کو مزید ریلف ملنے کا امکان،ایل ڈی اے نےمزید 5بلاکس میں 2234الاٹیوں کو قبضہ دینے کا پلان تیار.

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی کے پلان پر جامع بریفنگ لی، بلاک اے ون ، بی ون ، بی ، ڈی ، ای ، این بلاکس کے پلاٹ شامل ہوں گے،پلاٹوں کے قبضہ دینے کے لئے پروقار تقریب میں وزیراعلی کو مدعو کیا جائے گا۔
تقریب میں وزیراعلیٰ کے ہاتھوں سےشجرکاری مہم کا آغاز بھی کروایا جائیگا، وزیراعلیٰ کےہاتھوں منصوبے کی انڈر گراونڈ وائرنگ کا بھی سنگ بنیاد رکھوایا جائیگا،اس سے قبل 9سال بعد قبضہ دینے کا آغاز سابق نگران حکومت نےکیا تھا۔
سابق نگران حکومت نے 15ہزار سے زائد متاثرین الاٹی کی داد رسی کی تھی،آئندہ چند ماہ میں مزید بلاکس کھول کر 4ہزار سے زائد الاٹیوں کوقبضہ دیا جائیگا۔

مزیدخبریں