تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس؛ 41 نئے ملزمان کا ضمنی چالان پیش کر دیا

10 Aug, 2024 | 12:35 PM

جمالدین جمالی: تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس جیل ٹرائل کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی،پولیس نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں 41 نئے ملزمان کا ضمنی چالان پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کے جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی،عدالت نے نئے 41 ملزمان کو ٹرائل کیلئے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے اہم ریمارکس جاری کئے کہ نئے ضمنی چالان کے باعث نئے پرانے تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کی جائے گی ۔

شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے مقدمہ میں فرد جرم کو چیلنج کر رکھا ہے، مقدمہ کے برضمانت ملزمان حاضری کے لئے کوٹ لکھپت جیل میں پیش ہوئے،شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری نےجیل میں حاضری مکمل کی۔
عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی،عدالت نے دیگر 4 مقدمات میں ٹرائل کی کارروائی 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں