سرکاری ہسپتالوں میں نان کلینیکل کےبعدکلینیکل شعبے بھی ٹھیکے پر دینےکا فیصلہ

10 Aug, 2024 | 12:32 PM

زاہد چوہدری:  سرکاری ہسپتالوں میں نان کلینیکل کےبعدکلینیکل شعبے بھی ٹھیکے پر دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز بھی پرائیویٹ شعبے کےحوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیزر کے ذریعے گردہ ،مثانے سے پتھری نکالنے کیلئے لتھوٹرپسی, مریضوں کو بے ہوش کرنے والا شعبہ انستھیزیا بھی آؤٹ سورس کیا جائے گا۔
سرکاری ہسپتالوں میں بلڈ ٹرانسفیوژن کی سروسز,  بچہ ایمرجنسی وارڈز ,  بلڈ ٹرانسفیوژن کی سروسز بھی نجی شعبے کو دی جائیں گے.
پہلے مرحلے میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال ، ڈی جی خان ٹیچنگ ہسپتال, شیخ زید ہسپتال رحیم یا رخان  اور  ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کی آؤٹ سورسنگ ہوگی۔

مزیدخبریں