ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولرائزیشن کا عمل نہ ہونے کے باعث لاہور بورڈ کو ایک ماہ کا ایک کروڑ پنتالیس لاکھ سے زائد کا بل آگیا

سولرائزیشن کا عمل نہ ہونے کے باعث لاہور بورڈ کو ایک ماہ کا ایک کروڑ پنتالیس لاکھ سے زائد کا بل آگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : سترہ کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے کے باوجود لاہور بورڈ کو سولر انرجی پر منتقل نہ کیا جاسکا،سولرائزیشن کا عمل نہ ہونے کے باعث لاہور بورڈ کو ایک ماہ کا ایک کروڑ پنتالیس لاکھ سے زائد کا بل آگیا،زائد بل آنے سے تعلیمی بورڈ مالی مشکلات سے دوچار۔
 سترہ کروڑروپے کی رقم مختص کرنے کے باوجود لاہور بورڈ کو سولر انرجی پرمنتقل نہ کیا جاسکا۔ لاہور بورڈ کی بلڈنگ کو سولرانرجی پر منتقل کرنے کا کام تین سال بعد بھی شروع نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق لاہور بورڈ کوماہانہ ایک کروڑ پنتالیس لاکھ سے زائد کا بل آنے لگا۔بجلی کے بلز زیادہ آنے سے بورڈ کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق تین سال پہلے لاہور بورڈ نے17 کروڑ روپے کی لاگت سے سولرلگانے کا فیصلہ کیا تھا۔ لاہور بورڈ کو سولرانرجی پر منتقل کرنے کیلئے ٹینڈر بھی کیے گئے تھے۔ ٹینڈر دینے کے باوجود بلڈنگ میں سولرائزیشن کا کام نہ ہوسکا۔ بورڈملازمین کے مطابق گرمیوں میں بجلی کا یونٹ مہنگا ہونے کیوجہ سے لاہوربورڈ کو ماہانہ ڈیڑھ کروڑ روپے کا بل آرہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer