جنید ریاض : لاہور سمیت صوبہ بھر میں اساتذہ کو ہارڈ شپ کی بنیاد پر تبادلوں میں مشکلات،بیشتر اساتذہ نے تبادلوں کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کروا دیئے،ہارڈ شپ تبادلوں کی پالیسی میں نرمی کے باوجود اساتذہ تبادلوں کیلئے خوار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
لاہور سمیت صوبہ بھر میں اساتذہ کو ہارڈ شپ کی بنیاد پر تبادلوں میں مشکلات،ہارڈ شپ تبادلوں کی پالیسی میں نرمی کے باوجود اساتذہ تبادلوں کیلئے خوار ہونے پر مجبور ہیں۔زرائع کے مطابق بیشتر اساتذہ نے تبادلوں کیلئے جعلی میڈیکل سرٹفیکیٹ جمع کروا دیئے ہیں۔ہارڈ شپ کیٹیگری پر پورا اترنے کے لیے ٹیچرز جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کیمطابق میڈیکل کی بنیاد پر ٹرانسفر کے خواہش مند اساتذہ کو سروسز ہاسپٹل کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔جعلی میڈیکل سرٹفیکیٹ جمع کروانے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کیجائے گی۔