ملک اشرف : اپوزیشن کے رکن اسمبلی حاجی امتیاز کی بازیابی کیلئے درخواست، ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے ۔
جسٹس طارق سلیم شیخ 12 اگست کو تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کرینگے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر حاجی امتیاز کو عدالت کے رُوبُرو پیش کرنے کا حکم دیا ہوا ہے۔ حاجی امتیاز کی اہلیہ نے شوہر کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کی ہے۔ جس میں استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کے شوہر کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔