نازیبا تصاویر لیک ، عرفی جاوید نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا

10 Aug, 2024 | 11:51 AM

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی متنازع شخصیت عرفی جاوید نے اپنی نازیبا تصاویر لیک ہونے کے حوالے سے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عرفی جاوید اپنے غیر معمولی فیشن سینس اور بے باک انداز کی بدولت اکثر و بیشتر میڈیا کی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، ایسے میں عرفی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان کی نازیبا تصاویر لیک ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

’ ری سنٹلی ‘ ایک پوڈکاسٹ میں عرفی جاوید نے اعتراف کیا ان کی ذاتی اور نازیبا تصاویر کووڈ وبا کے بعد لیک ہوئیں، اس وقت کسی نے میرا اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ ہیک کر لیا تھا۔

عرفی جاوید کے مطابق میری تمام تصاویر اس وقت میموریز میں safe تھیں جو کہ میری غلطی تھی، اسی غلطی کی وجہ سے میری تمام پرائیویٹ تصاویر لیک ہو گئیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد کسی نے میری پرائیویٹ تصاویر اسٹوری پر پوسٹ کر دیں لیکن جیسے ہی مجھے اس بات کا  علم ہوا میں نے انہیں فوراً ڈیلیٹ کر دیا تاہم تب تک بہت سے لوگ اس اسٹوری کے اسکرین شاٹس لے چکے تھے، یہی وجہ تھی کہ میری پرائیویٹ تصاویر وائرل ہو گئیں۔

مزیدخبریں