نہ نمبر پلیٹ نہ اوور لوڈنگ کا ڈر،قانون کی خلاف ورزی میں بتدریج اضافہ

10 Aug, 2024 | 11:37 AM

Ansa Awais

فاران یامین : نہ نمبر پلیٹ نہ اوور لوڈنگ کا ڈر،لوڈر رکشے والے قانون کی خلاف ورزی کرنے لگے۔ٹریفک وارڈنز لوڈر رکشوں کیخلاف کارروائی کرنے سے اعتراض برتنے لگے۔
 شہرمیں ٹریفک مسائل شہریوں کیلئے سردرد بنے ہوئے ہیں، ٹریفک پولیس سی ٹی او کے احکامات کے باوجود ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کروانے میں ناکام نظر آتی ہے، شہر میں موجود لوڈر رکشوں کے ڈرائیور کسی قانون کو خاطر میں ہی نہیں لاتے، شہر کی مختلف شاہراہوں پر قانون کی خلاف ورزی لوڈر رکشوں کا معمول بن گئی ہے، اوورلوڈڈ رکشے سڑک پر موجود دیگر گاڑیوں کیلئے خطرہ بننے لگے، اوور لوڈر رکشوں پر نمبر پلیٹ تک موجود نہیں ہوتی، مگر سڑکوں پر رواں دواں نظر آتے ہیں۔

مزیدخبریں