ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خلائی اسٹیشن پر پھنسے خلاباز اگلے سال واپس آسکتے ہیں، ناسا

 خلائی اسٹیشن پر پھنسے خلاباز اگلے سال واپس آسکتے ہیں، ناسا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  امریکی خلائی ادارے ناسا نے بوئنگ اسٹار لائنر کے ذریعے جانے والے خلاباز جو کہ 2 ماہ سے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں پھنسے ہوئے ہیں، اگلے سال واپسی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

بوئنگ اسٹار لائنر وہ خلائی سواری ہے جو خلابازوں کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشنز پر لے کر جاتی ہے۔

ناسا نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ بوئنگ اسٹار لائنر میں جانے والے خلاباز جنہیں ایک ہفتے کے مشن کے بعد واپس آنا تھا، اب وہ 2 ماہ سے وہاں پھنسے ہوئے ہیں تاہم اگلے سال 2025 میں انہیں SpaceX کی فلائٹ سے واپس لایا جاسکتا ہے۔

ناسا نے نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا کہ عملے کے ارکان بوچ ولمور اور سنی ولیمز کو عالمی اسپیس اسٹیشن پر 63 دن ہوگئے ہیں اور واپسی کی کوئی تاریخ فی الحال نظر نہیں آرہی۔

واضح رہے کہ بوچ اور سنی 6 جون کو ISS پہنچے تھے جو بوئنگ کے اسٹار لائنر کیپسول کے پہلے کریو کی آزمائشی پرواز تھی۔