موٹروے پر کونسی گاڑیاں نہیں چلیں گی؟ بڑی خبر آگئی

10 Aug, 2024 | 10:53 AM

ویب ڈیسک:نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے پاکستان بھر میں تمام موٹرویز پر چلنے والی گاڑیوں پرایم ٹیگ مرحلہ وار لازمی قرار دے دیا۔

 ترجمان این ایچ اے کےمطابق مستقبل میں صرف ایم ٹیگ والی گاڑیوں کو موٹرویز پر داخلے کی اجازت ہو گی،پہلے مرحلے میں 16 اگست سے   لاہور،سیالکوٹ موٹروے (M-11) پر گزرنے والی گاڑیوں کے لئے ایم ٹیگ لازمی قرار دیا گیا ہے، عوام کی سہولت کے لئے 15 اگست تک  ایم ۔ ٹیگ کی سہولت مفت مہیا کی جا رہی ہے۔

مفت ایم ٹیگ کی سہولت سے مستفید ہونے میں 5 دن باقی ہیں، عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ 15 اگست تک گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کی سہولت حاصل کرنے پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی،عنقریب تمام موٹرویز پر ایم ٹیگ لازمی ہوگا۔

ایم ٹیگ مسافروں کے وقت اور روپے کی بچت میں اہم کردار ادا کرتا ہے،شفاف  ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے باعث عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا یقینی بنایا جائے گا۔ 

ایم ٹیگ کسٹمر کئیر سروسز، ڈرائیو تھرو بوتھز سروس ایریاز پر کریڈٹ/ ڈیبٹ کارڈ، ایزی پیسہ یا جیز کیش کے ذریعے ریچارج ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں