فاران یامین: شہرمیں بسوں کی چھت پر بیٹھ کر سفر کرنے کی پابندی کے احکامات نظر انداز، ٹریفک پولیس پابندی پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق منی بس ڈرائیورز نے پابندی کےاحکامات ہوا میں اڑادیئے، لاہور سے قصور چلنے والی منی بسیں چھت پر سواریاں بیٹھا کر سفر کرنے لگیں، چھت پر سواریاں بیٹھا کر سفر کےدوران متعدد حادثات پیش آچکے ہیں،ٹریفک پولیس فیروز پور روڈ پر کسی مقام پر کارروائی کے لئے موجود نہیں۔