لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز شیخ نے حلف اٹھالیا

10 Aug, 2024 | 10:05 AM

ملک اشرف: جسٹس عابد عزیز شیخ  کی بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھالیا ، چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کے غیر ملکی دورے کے دوران جسٹس عابدعزیز شیخ بطور   قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ فرائض سر انجام دیں گے.

  لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاونج میں قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب ہوئی ، تقریب پروقار اور سادہ تھی ، جسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ حلف اٹھایا ،
جسٹس شاہد کریم قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز شیخ سے حلف لیا ,تقریب میں جسٹس شمس محمود مرزا ، جسٹس سید شہباز علی رضوی ،جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس رسال حسن سید  ،جسٹس مزمل اختر شبیر نے شرکت کی ،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عہبر گل ،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ ،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد مرزا کی ،وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل بابر وحید ،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل راؤ فضل الرحمان ،صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ ، صدر لاہور بار منیر حسین بھٹی  سمیت دیگر تقریب میں شریک ہوئے.

قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عابد عزیز شیخ کا پروٹوکول نہ لینے کا فیصلہ ،جسٹس عابد عزیز شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھانے کے بعد گارڈ آف آنر اور سلامی نہیں لی ، قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز شیخ بغیر پروٹوکول ذمہ داریاں نبھائیں گے، قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز حسب معمول کورٹ نمبر چار میں ہی مقدمات کی سماعت کریں گے , قائم مقام چیف جسٹس کی عدالت کے باہر پولیس کی اضافی نفری بطور پروٹوکول ڈیوٹی نہیں کرے گی.

مزیدخبریں