پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، اہم محکموں کے اختیارات مزید بڑھا دیے

10 Aug, 2024 | 09:53 AM

بسام سلطان: حکومت پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے محکموں، کمشنر اور ڈی سیز کے اختیارات میں مزید اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے اسلحلہ لائنس اور اب ترقیاتی سکیموں کی مد میں کمشنرز اور ڈی سیز کے اختیارات بڑھا دیے گئے،کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے پنجاب ڈیلیگیشن آف فنانشل پاور رولز 2016 میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔

دستاویزات کے مطابق تقریبا 23 سال بعد ڈی سی کے سکیموں کی منظوری کی رقم کو پانچ کروڑ سے بڑھا کر دس کروڑ کر دیا گیا،ڈیویژنل کمشنرز کے سکیم منظوری کی رقم کو 20 کروڑ سے بڑھا کر 40 کروڑ کرنے کی منظوری۔

مزیدخبریں