ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے کن اضلاع میں بارش کا امکان؟ اہم پیشگوئی کردی گئی

ملک کے کن اضلاع میں بارش کا امکان؟ اہم پیشگوئی کردی گئی
کیپشن: weather update
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:گرمی کی بڑھتی ہوئی لہر کی وجہ سے سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں مگر شہریوں کو محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی ہے، پنجاب میں لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، قصور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ اور دیگر شامل ہیں جہاں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں گرمی اورحبس کی میں اضافہ ہونےلگا،شہرمیں بارش کے55فیصدامکانات موجودہیں،شہر میں ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، فضائی آلودگی کےاعتبارسےلاہورپہلےنمبرپرآگیا،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح163ریکارڈ کی گئی،ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح170ریکارڈ جبکہ سیدمراتب علی روڈ169،ٹھوکرمیں شرح163ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیر، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر اورشمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔

 اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، قصور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ڈیرہ غازی خان اور ملحقہ علاقوں میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

 دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، ڈی آئی خان، وزیرستان اور اورکزئی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

 بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم زیریں سندھ میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

 کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب، دریا سے ملحقہ آبادیوں کے باسیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا، ترجمان پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا کہ کوٹ ادو میں دریائی کٹاؤ سے بچاؤ کیلئے بندمحفوظ کرلیا گیاہے، متاثرہ علاقوں میں 100 سے زائد ٹینٹ بھجوا ددیئے گئے،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ الرٹ ہے۔