پنجاب کے تمام تھانوں کے ماحول کو بہتر کرینگے ، وزیراعلیٰ پنجاب

10 Aug, 2023 | 09:17 PM

This browser does not support the video element.

در نایاب : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تھانہ سول لائن اور مزنگ  رینیوویشن پروجیکٹ کا افتاح کر تے ہوئے کہا کہ  پولیس کاکام عوام کےجان ومال کاتحفظ یقینی بناناہے،ایف آئی آر درج کرانا ہرشہری کاحق ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ آئی جی اورسی سی پی اوکےساتھ بیٹھ کرتھانوں کی بہتری کےحوالے سےمشاورت ہوئی ہے۔  پنجاب کے تمام تھانوں کے ماحول کو بہتر کرینگے۔  اللہ تعالی سے دعا ہے  تھانے میں انصاف  ہو۔ 

 جمعرات کی شب محسن نقوی نے تھانہ سول لائن اور مزنگ  رینویشن پروجیکٹ کا افتاح کیا, چیف سیکرٹری، ائی جی ،سی سی پی او ،ڈی ائی جی آپریشنز وزیر اعلی کے ہمراہ تھے. وزیر اعلی نے تھانے کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا ڈی آئی جی اور سی سی پی او نے بریفنگ دی.

نگراں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ  یوم آزادی پر ریلیوں پرپابندی نہیں لگائی ۔ سیاسی سرگرمیوں میں ہلڑبازی کوروکناچاہتےہیں۔


وزیراعلی پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   لاہور کے تمام تھانے اگلے دو سے 3 ہفتوں میں تزہین آرائش مکمل کیا جائے گا۔  پنجاب کے تمام تھانوں کے ماحول کو بہتر کرینگے ، یہ تھانہ 5 دن میں رینو ویٹ کیا گیا ہے۔ جب میں 5 دن پہلے آیا تھا تو یہ تھانہ کھنڈر تھا۔اب انہوں نے رات دن لگایا ہے اور پولیس فنڈ سے اس تھانے کو رینو ویٹ کیا ہے۔اب باقی لاہور کے تھانے بھی ایسے ہی روینوویٹ ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور کے تمام تھانوں میں اگلے دو سے 3 ہفتوں میں تزہین آرائش مکمل کیا جائے گا۔ نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو بھی شہری آتا ہے اس کا یہ حق ہے کہ ایف آئی آر درج کروا سکے۔اور یہ بھی ہے کہ ماحول کو بہتر کیا جا سکے اور پولیس کے امیج کو بہتر کیا جائے۔ 

کوئی شہری آئے تو اس کے پاس کم سے کم بیٹھنے کی جگہ ہونی چاہئیے،جن تھانوں کے لئے جگہ نہیں ہے ان کو ہم جلد آز جلد جگہ دیں گے،14 اگست کو صرف پولیٹیکل ریلی پر پابندی لگائی ہے، لوگ نکلنا چاہئیں تو وہ ضرور نکلیں،ہم نے اسپتال معاملہ کی انیشیل انویسٹیگیشن کر لی ہے، لائٹ صرف 3 منٹ کے لئے بند ہوئی، وہ بھی نہیں ہونی چاہئے لیکن دکھایا ایسے گیا کہ جیسے لائٹ گھنٹوں سے نہیں آرہی ۔ 

مزیدخبریں