اویس کیانی: کابینہ کی سبکدوشی کے بعد تمام کابینہ کمیٹیاں بھی تحلیل کردی گئیں۔
کابینہ کمیٹی برائے توانائی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا۔ چین کی سرمایہ کاری کے منصوبوں سے متعلق کابینہ کمیٹی کو بھی تحلیل کردیا گیا۔قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری، کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی اداروں کو بھی تحلیل کردیا گیا۔
کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز بھی تحلیل ہو گئی۔
شہباز شریف بطور وزیراعظم کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین تھے ، وہ چینی سرمایہ کاری منصوبوں سے متعلق کابینہ کمیٹی کے سربراہ بھی تھے۔ اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ ای سی سی اور کابینہ کمیٹی نجکاری، کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی ادارہ جات اور کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کے چیئرمین بھی تھے۔