الیکشن کمیشن نے وفاقی سطح پر پوسٹنگ، ٹرانسفر پر پابندی عائد کر دی  

10 Aug, 2023 | 08:39 PM

Imran Fayyaz

عثمان خان: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی سطح پر پوسٹنگ ٹرانسفر پر پابندی لگا دی۔

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے خط میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل ہو چکی،علم میں آیا ہے کہ بڑے پیمانے پر وزارتوں اورڈویژنزمیں ٹرانسفر پوسٹنگ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،نگران حکومت کے آنے تک ایسے کسی اقدام گریز کیا جائے۔

 خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ جلد نگران وزیراعظم اور کابینہ کی تشکیل ہو جائے گی، نگران سیٹ اپ کی تشکیل تک ہر قسم کی ٹرانسفر پوسٹنگ روک دی جائے،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ نگران حکومت کی تشکیل کے بعد قانون اور پالیسی کے مطابق ٹرانسفر پوسٹنگ کی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں