ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت ، ماں عدالت میں زارو قطار روتی رہی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کی پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت مل گئی ۔لڑکی کی ماں نے احاطہ عدالت میں ہی رونا شروع کر دیا۔ لڑکی نے والدہ کی ایک نہ سنی اور خاوند کے ساتھ چلی گئی۔
 ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے نذیراں بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ نذیراں بی بی کا موقف تھا کہ اسکی بیٹی اپنے چچا کے گھر ہے جہاں اسکی چچا زاد سے شادی کرکے مرضی کے خلاف رکھا ہوا ہے۔ ماں کی درخواست پر پولیس نے لڑکی کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کر دیا۔ لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ اسے حبس بے جا میں نہیں رکھا ۔ وہ خاوند کے ساتھ جانا چاہتی ہے۔ عدالت نے لڑکی کو جانے کی اجازت دی تو والدہ نے احاطہ عدالت میں دہائیاں دینا شروع کر دیں۔ ماں کی آہ و بکا پر احاطہ عدالت میں سب اسکی جانب متوجہ ہو گئے۔ نذیراں بی بی کو اسکے خاوند نے خاموش کرانے کی بھی کوشش کی تاہم وہ اپنی بیٹی کو یاد کرکے کافی دیر تک روتی رہی۔