سٹیج ڈانسرز کے خوشبو خان پر الزامات،اداکارہ نے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کر دیا

10 Aug, 2023 | 07:43 PM

Imran Fayyaz

This browser does not support the video element.

(زین مدنی)سٹیج ڈانسرز کی پریس کانفرنس کے بعد اداکارہ خوشبو خان نے بھی پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کر دیا۔

 اداکارہ ندا چوہدری ، خوبصورت کیف ،نیلو خان اور نگار چوہدری نے خوشبو خان کے خلاف سوشل میڈیا ایپس پر چند روز سے ہرزاسرائی شروع کر رکھی ہےجس پر خوشبو خاں نے محفل تھیٹر مین ایک پریس کانفرنس کی جس کے جواب میں ان سب اداکاراؤں نے خوشبو کے خلاف بدھ کے روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کی اور خوشبو پر مزید الزامات لگائے۔

خوشبو خان نے اب ثبوتوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے آپس کے الزامات ایک دوسرے سے نہیں مل رہے,ادکارہ خوشبو خان نے کہا ہے کہ  بہت جلد ان سب کے خلاف پریس کانفرنس کروں گی اور بہت سے رازوں سے پردہ اٹھاوں گی ، مجھ پر الزامات لگانے والیوں کو اب ثبوت دوں گی۔

مزیدخبریں