کینیڈا میں تین خواتین کو بچاتے ہوئے پاکستانی نوجوان جھیل میں ڈوب کر  جاں بحق

10 Aug, 2023 | 06:25 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)   کینیڈا میں پاکستانی نوجوان جھیل میں ڈوبتی 3 خواتین کو بچاتے جاں بحق گیا۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق حال ہی میں کینیڈا پہنچنے والا رضا عزیز جھیل میں ڈوبتی تین خواتین کو بچانے کیلئے جھیل میں اترے تو ان کا پاؤں جھیل میں موجود جھاڑیوں میں پھنس گیا۔

رضا عزیز جھیل میں ڈوبتی 3 خواتین کو بچانے سے قبل ہی ڈوب گئے تھے، ان کی آخری رسومات کیلگری میں ہی ادا کی گئیں۔رضا عزیز کے دوست نے کینیڈین میڈیا کو بتایا کا کہ وہ اچھے تیراک تھے لیکن جھیل میں جھاڑیوں سے لاعلم تھے۔

سسکاٹون پولیس کے مطابق رضا عزیز حال ہی میں پشاور سے کینیڈا کے شہر سسکاٹون پہنچے تھے، ابتدائی تحقیقات میں واقعے میں کسی مجرمانہ عنصر کی نشاندہی نہیں ہوئی۔

کشتی میں 3 خواتین سوار تھیں، پاکستانی نوجوان نے خواتین کو بچانے کی کوشش کی، لیکن وہ کشتی کے پاس نہ پہنچ سکا اور جان کی بازی ہار گیا۔

مزیدخبریں