ایک اور ٹرین حادثے کا شکار

10 Aug, 2023 | 06:04 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)نوابشاہ سے روہڑی  جانے والی مال گاڑی اپ ٹریک پر حادثے کا شکار ،دوڑ ریلو ےاسٹیشن کے قریب up  لائن پر مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئی۔

پٹری سے اترنے کی وجہ  سے up اور ڈاؤن ٹریک ٹرینوں  کی آمدورفت  کے لیے بلاک ہو گیا۔ تاحال ریلوے کی جانب سے  امدادی کاروائیاں شروع نہیں کی جا سکی۔

 واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اتوار کو کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس نوابشاہ میں سر ہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوئی تھی، حادثے میں ٹرین کی 10 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں