ناقص پرفارمنس، محسن نقوی نے جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو بھی عہدہ سے فارغ کر دیا

10 Aug, 2023 | 04:44 PM

This browser does not support the video element.

دُرِ نایاب: ناقص پرفارمنس، محسن نقوی نے جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور اے ایم ایس کو بھی عہدہ سے فارغ کر دیا اور پرنسپل فرید الظفر کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے حتمی وارننگ دے دی۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نےجنرل ہسپتال کے کئی دوروں کے بعد آج ہسپتال میں 3 گھنٹے کے طویل دورے  کے دوران ہسپتال میں خرابیوں  کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ انہوں نے ناقص انتظامات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو عہدہ سے الگ  کرنے کا حکم صادر کر دیا۔  نگراں وزیراعلیٰ کی جانب سے سروس کا معیار انتہائی ناقص ہونےاور اے سی کی بندش پر نوٹس لیا گیا۔

 نگران وزیر اعلیٰ کا گفتگو کے دروان کہنا تھا کہ میرے پاس جتنا وقت ہے اس دوران پوری کوشش ہے کسی بھی مریض کو ہسپتال میں تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ غفلت برتنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، اس موقع پر صوبائی وزراء عامر میر، ڈاکٹر جاوید اکرم، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز فنانس، ہیلتھ، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی پی آر اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔نگران وزیراعلی محسن نقوی نے آج لاہورشہر کے دو بڑے ہسپتالوں کا طویل دورہ کیا۔  جنرل ہسپتال میں سہولیات نہ ملنے پر برہمی ایم ایس اور اے ایم ایس کو ہٹادیا، جبکہ پی آئی سی میں ڈاکٹرز کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے ۔
نگران وزیراعلی نے جنرل ہسپتال کا تین گھنٹے طویل دورہ کیا۔ اس موقع پر شہریوں کی شکایات کا نوٹس بھی لیا۔ اوکاڑہ سے آئے اکیس روز سے داخل مریض کا علاج نہ ہونے پر شدید برہم ہوئے، وزیراعلی نے ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز کا دورہ کیا۔ مختلف وارڈز میں اے سی نہ چلنے کا نوٹس لیا جبکہ آپریشن تھیٹر میں چوبیس گھنٹوں میں صرف ایک آپریشن ہونے کا نوٹس لیا۔ وزیراعلی نے ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹرخالد امین الدین، اے ایم ایس ڈاکٹر اقبال گجر کوعہدے سے ہٹا دیا۔ جبکہ پرنسپل فریدالظفر کو کاردکرگی بہتر بنانے کیلئے حتمی وارننگ جاری کی۔
وزیراعلی نے پی آئی سی کے دورے پر مریضوں کے مثبت تاثرات پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے انتظام میں واضح بہتری سے خوشی ہوئی۔ وزیراعلی نے کہا کہ ڈاکٹر فرقد عالمگیر، ڈاکٹر احمد نعمان نے بہت اچھا کام کیا۔
نگران وزیراعلی نے گنگا رام ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں بجلی کی بندش کا نوٹس لیا اور صوبائی وزیر ڈاکٹرجاوید اکرم اور سیکرٹری صحت علی جان کو انکوائری اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔

اس سے پہلے وزیراعلیٰ محسن نقوی سرکاری ہسپتالوں میں ناقص کارکردگی کی بنا پر تین میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو عہدہ سے فارغ کر چکے ہیں۔ ہر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہٹانے سے پہلے انہوں نے کارکردگی بہتر بنانے کا موقع دیا اور ہر ہسپتال میں پرفارمنس میں بہتری دیکھنے کے لئے دوبارہ وزٹ کئے۔ 

شاہدرہ  ٹیچنگ ہاسپٹل 

 https://www.city42.tv/21-Jun-2023/109549

عظمت مجید کی رپورٹ کے مطابق اکیس جون 2023 کو نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شاہدرہ ٹیچنگ ہاسپٹل کا دوسری مرتبہ وزٹ کیا تو ان کے جائزہ کے دوران ہسپتال میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آ ئیں۔ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں نے نگران وزیر اعلیٰ کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ 

 ادویات کی عدم دستیابی کی وزیر اعلیٰ نے خود تصدیق کی تھی۔ انہوں نے وزیر صحت اورجناح ہسپتال یونیورسٹی کے وائس چانسلر خالد مسعود گوندل کو  کو فوری طور پر شاہدرہ ہسپتال طلب کر لیا تھا اور وزیر اعلیٰ کے حکم پر شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں بڑے پیمانے پر ایڈمنسٹریشن مین بڑی  تبدیلیاں کر دی گئیں۔

 شاہدر ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی کی وزیر اعلیٰ نے خود تصدیق کی تھی۔ انہوں نے وزیر صحت اورجناح ہسپتال یونیورسٹی کے وائس چانسلر خالد مسعود گوندل کو  کو فوری طور پر شاہدرہ ہسپتال طلب کر لیا تھا اور خود اپنے شیڈول کے مطابق شاہدرہ فلائی اوور کی تعمیر کے معاملات دیکھنے اور طے شدہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے روانہ ہو گئے تھے۔  اب وزیر اعلیٰ کے حکم پر شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں بڑے پیمانے پر ایڈمنسٹریشن میں بڑی  تبدیلیاں کر دی گئیں۔  وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے حکم پر شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس اور دیگر کلیدی عہدوں پر فائض ڈاکٹروں کو  تبدیل کر دیا گیا، ایم ایس صباحت کا تبادلہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان میں کردیا گیا جبکہ ڈاکٹر سہیل ارشاد کو ایم ایس شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کا ایڈیشنل چارج دیدیا گیا۔

ڈی ایچ کیو  ٹیچنگ ہاسپٹل گوجرانوالہ

https://www.city42.tv/09-Jul-2023/110746

رانا زاہد کی رپورٹ کے مطابق 9 جولائی 2023 کو نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گوجرانوالہ کے ڈی ایچ کیو  ٹیچنگ ہاسپٹل کا وزٹ کیا تو  اے سی بند ہونے کی وجہ سے وارڈز میں حبس سے مریض بے حال پڑے تھے۔ ہسپتال میں داخلے اور وہیل چیئرز کے لئے عملے کی جانب سے سر عام رشوت لینے کی شکایات کی گئیں۔ صفائی انتظامات سمیت ہسپتال میں بد انتظامی انتہا پر ہے۔ مریضوں اور تیمارداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے شکایات کے انبار لگا دیے۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی ہسپتال کی صورتحال دیکھ کر سخت برہم ہوئے، وزیراعلیٰ نے ڈی ایم ایس کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے اسےعہدے سے ہٹا دیا۔   محسن نقوی نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ ایسا سلوک کسی صورت برداشت نہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ میں ناقص صورت حال دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔

جناح ہاسپٹل لاہور

https://www.city42.tv/04-Jul-2023/110377

عظمت مجید اورعلی رامے کی رپورٹ کے مطابق  نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے ہسپتال میں علاج معالجے اور دیگر سہولیات کی حالت زار کے باعث جناح ہسپتال کے ایم ایس کو فوری طورپر تبدیل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔  محسن نقوی3گھنٹے ہسپتال میں رہے۔ انہوں نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹاپ ہرارکی کو ہسپتال میں طلب کر لیا، وزیر صحت کو بھی بلوا لیا،  نگران وزیراعلیٰ ہسپتال کی حالت زار پرسخت رنجیدہ  ہوئے۔ انہوں نے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر امجد محمود کو فوری طورپر تبدیل کرنے کا حکم جاری کر دیا اور پرنسپل سے بھی جواب طلب کرتے ہوئے 3دن کا وقت دے دیا۔ پہلے والے ایم ایس کی معطلی کے بعد نگران حکومت کی جانب سے ڈاکٹر یحیٰ سلطان کو ایم ایس جناح ہسپتال کا ایڈیشنل چارج سونپ دیا۔

ایم ایس سروسز ہسپتال لاہور

https://www.city42.tv/23-Jul-2023/111796

علی رامے کی رپورٹ کے مطابق 23 جولائی کو سروسز ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز میں بجلی بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے بعد وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فرائض میں غفلت برتنے پرسمزکے پرنسپل او رایم ایس سروسز ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا۔ پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور ایم ایس ڈاکٹر احتشام کو فوری طورپر او ایس ڈی کردیا گیا۔  

 سروسز ہسپتال کے ای این ٹی آپریشن تھیٹر میں بجلی بند ہونے سے مریضوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے سیکرٹری صحت کی سربراہی میں 2رکنی کمیٹی قائم کی ۔ کمیٹی نے آپریشن تھیٹرز میں بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری کی او رحالات کاجائزہ لیا،  انکوائری کمیٹی نے سروسز ہسپتال میں بجلی کی بندش کے واقعہ پر نگران وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کی۔ آپریشن تھیٹرز میں بجلی بند ہونے پر جنریٹر بھی آپریشنل نہیں تھا۔

ڈائریکٹر فنانس سروسز ہاسپٹل لاہور

https://www.city42.tv/25-Jul-2023/111907

علی رامے نے 25 جولائی کو رپورٹ کیا کہ  خراب بیڈز، بدبودارمیٹرس، اے سی بند، ناقص صفائی، آپریشن تھیٹرزکی ابترصورتحال میں بہتری نہ آنے پر وزیراعلیٰ نے سروسز ہسپتال کا عملہ فارغ کر دیا۔  نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی  سروس ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں اچانک پہنچ گئے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے ایمرجنسی وارڈ کی تعمیر کا جائزہ لیا۔ انہوں  نےسروسز ہسپتال کی نئی ایمرجنسی وارڈ کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا سروسزہسپتال کا دورہ 3 گھنٹے  جاری رہا۔ انہوں نے وارڈز میں خراب بیڈز، بدبودارمیٹرس، اے سی بند، مریضوں کا حبس سے برا حال، ناقص صفائی، آپریشن تھیٹرزکی ابترصورتحال، طبی سہولتوں کا فقدان دیکھ کر عملہ کی سخت سرزنش کی ، وزیر اعلی محسن نقوی سروسز ہسپتال کی حالت زاردیکھ کر شدید برہم ہوئے۔ اے سی کی دیکھ بھال کے کنٹریکٹرکو 7 ماہ سے ادائیگی نہ ہونے پر ڈائریکٹر فنانس کی سرزنش، فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کر یا۔
 
 

مزیدخبریں