ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری نے ان ڈرائیو کمپنی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا

شہری نے ان ڈرائیو کمپنی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عطیق : ان ڈرائیو کمپنی کے رائیڈر کی طرف سے عید کے روز ران اور عید گفٹ کا بیگ غائب کرنے پر شہری صارف عدالت پہنچ گیا۔ان ڈرائیو کمپنی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ عدالت نے درخوست گزار کے وکیل کو طلب کرلیا۔
 صارف عدالت میں جوہر ٹاون کے ظہیر احمد نے ان ڈرائیو کمپنی کے خلاف ایک لاکھ پچاس ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔جس میں مؤقف اختیار کیا کہ عید کے روز اپنی بہن کے گھر وفاقی کالونی ان ڈرائیو کے رائیڈر کے ہاتھ بکرے کی ران اور عید گفٹ کا بیگ بھجوایا ۔ایڈوانس رقم بھی کمپنی کو جمع کرا دی ۔رائیڈر بیگ لے کر گیا لیکن بہن کے گھر نہ پہنچا۔بعد میں معلوم ہوا ران کا بیگ اور گفٹ غائب ہو چکے ہیں ۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ابتدائی بحث کے لیے 23 اگست کو طلب کر لیا۔