پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار اڈیالہ جیل منتقل

10 Aug, 2023 | 12:08 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

 پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم این اے شاندانہ گلزار کو اڈیالہ سینٹرل جیل میں نظر بند کر دیا گیا ہے، اسلام آباد پولیس کی درخواست پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ان کی نظر بندی کے احکامات جاری کئے جس پر شاندانہ کو حراست میں لے کر اڈیالہ جیل پہنچادیا گیا ۔

رپورٹس کے مطابق شاندانہ گلزار کو 15 دن کیلئے اڈیالہ جیل میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کی درخواست پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ان کی نظر بندی کے احکامات جاری کئے جس پر شاندانہ کو حراست میں لے کر اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔

 واضح رہے کہ  پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ شاندانہ گلزار کو بارہ کہو کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ 

مزیدخبریں