پا کستا ن کسٹمز سر وس،معتدد افسران کی تر قی

10 Aug, 2023 | 12:08 PM

کلیم اختر:  پاکستان کسٹمزسروس کے متعدد افسران کو گریڈ 21 اور 20 میں ترقی دیدی گئی ہے۔ڈائریکٹر انٹیلی جنس لاہور صائمہ شہزاد کو بھی گریڈ 21 پر تر قی مل گئی ہے۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کسٹمز سروس کے شکیل شاہ، زاہد علی بیگ, یعقوب ماکو، ارشد جواد اور عرفان الرحمان کو 21ویں گریڈ میں ترقی دیدی گئی ہے۔

عائشہ بشیر وانی، محمد آصف ہرگن ،نوید اقبال، رحمت اللہ اور نوابزادی عالیہ دلاورخان کو گریڈ 20 میں ترقی دیدی گئی ہے۔ غلام مصطفی، جنید میمن، سمیرا شیخ ،مہرین نسیم ، علی عباس گردیزی بھی ترقی پانےوالوں میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں