ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوشحال خان کو اپنے لیے کس طرح کی شریکِ حیات کی تلاش؟

خوشحال خان کو اپنے لیے کس طرح کی شریکِ حیات کی تلاش؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار خوشحال خان نے بتا دیا ہے کہ اُنہیں اپنے لیے کس طرح کی شریکِ حیات کی تلاش ہے۔

خوشحال خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی کے بارے میں کافی دلچسپ گفتگو کی۔اُنہوں نے شادی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ کس طرح کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ میں خود پٹھان ہوں تو اس لیے کسی ایسی لڑکی کو ترجیح دوں گا جو پشتو بول سکتی ہو لیکن اس حوالے سے میری خیالات اس طرح کے نہیں کہ جس لڑکی سے میں شادی کروں اس کا تعلق میری ثقافت سے ہو۔

خوشحال خان نے کہا کہ میں ظاہری شکل سے زیادہ مثبت ذہنیت کو اہمیت دیتا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ میرے نزدیک شریکِ حیات میں ایمانداری، وفاداری اور عزت جیسی خصوصیات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer