ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری سے ایک سو روپے رشوت لینے پر پیٹرولنگ پولیس کا کانسٹیبل گرفتار

شہری سے ایک سو روپے رشوت لینے پر پیٹرولنگ پولیس کا کانسٹیبل گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب مقبول : شہری سے ایک سو روپے رشوت لینے پر پیٹرولنگ پولیس کے کانسٹیبل کو  گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہری عبدالحفیظ نے پیٹرولنگ پولیس ہیلپ لائن پر کال کرکے رشوت وصولی کی شکایت درج کروائی، ایس ایس پی پیٹرولنگ مرزا انجم کمال نے شہری کی شکایت انکوائری کی ہدایت کی۔

انکوائری رپورٹ میں پنسرہ پوسٹ کے کانسٹیبل کی جانب سے 100 روپے رشوت لینا ثابت ہوگیا، جس کے بعد ایس ایس پی مرزا انجم کمال نے کانسٹیبل شہباز کو گرفتار کرواکر تھانہ ٹھکیریوالہ میں بندکروادیا۔

کانسٹیبل شہباز کے خلاف رشوت ستانی کا مقدمہ بھی درج کروادیا گیا، اس کے علاوہ ایس ایس پی مرزا انجم کمال نے کانسٹیبل شہباز کونوکری سے بھی برخواست کردیا۔