ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کب ریلیزہو گی؟

لالی وڈ فلم، دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کاسٹ ،حمزہ عباسی ،عمائمہ ملک،سٹی42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) لالی وڈ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز کی تاریخ پھر تبدیل،فلم ستمبر کی بجائے اب 13 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

فلم کی پرڈیوسر عمارہ حکمت نے فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا،فلم کی ریلیز کی تاریخ چھٹی مرتبہ تبدیل ہوئی،فلم کی کاسٹ میں اداکار فواد خان ،ماہرہ خان ، حمزہ عباسی ، عمائمہ ملک ، شفقت چیمہ سمیت دیگر شامل ہیں۔اداکار علی عظمت ،نئیر اعجاز اور گوہر رشید بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔

فلم تین سالوں سے التواء کا شکار ہے،فلم کے ہدایتکار بلال لاشاری ہیں جو اس سے قبل فلم وار بنا چکے ہیں،فلم میگا کاسٹ اور میگا بجٹ کی فلم ہے جسے منفرد ا نداز سے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔فلم ایکشن سے بھرپور اور موسٹ ایویٹڈ فلم ہے۔