شہداء پاک فوج کیخلاف مہم میں کونسے ممالک ملوث نکلے؟ 6 افراد کی شناخت

10 Aug, 2022 | 09:31 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)دو اگست کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے اور شہداء کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے حوالے سے انکوائری کمیٹی کی تحقیقات جاری، جوائنٹ انکوائری ٹیم کی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق افواج پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم کو پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور دیگر ممالک سے بھی چلایا اور پھیلایا گیا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے ابتک 774 ٹویٹس، 237 ہینڈلز کا پتہ چلا لیا جو اس مہم میں شامل تھے ،237 میں سے 204 ہینڈلز پاکستان سے ،17 ہندوستان اور 16 دیگر مالک سے چلائے گئے،سوشل میڈیا مہم میں شریک 6 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کےمطابق 78 افراد کا ڈیٹا تصدیق کے لئے نادرا بھجوا دیا گیا ہے،120 اکاونٹس کو بلاک کرنے کے لئے پی ٹی اے کے ذریعے ٹویٹر ،فیس بک اور یوٹیوب کو درخواست کی گئی ہے۔

مزیدخبریں