(ویب ڈیسک)ملکی موجودہ سیاسی صورت حال کے پیش نظروزیراعلیٰ پنجاب کے اہم فیصلے سامنے آرہے ہیں، کاروباری مراکز سے پابندی ہٹانے کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ کرتے 5 سیاسی شخصیات کو معاون مقرر کردیا۔
تفصیلات کےمطابق کاروباری اوقات کار پر پابندی ختم کرنے پر تاجر برادری میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے اس فیصلے پر اجمل بلوچ صدر آل پاکستان انجمن تاجران پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ چودھری پرویز الہٰی نے ایک اور اہم فیصلہ کرتے پانچ سیاسی شخصیات کو معاون مقرر کردیا ہے۔ان میں سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات اور رکن پنجاب اسمبلی محمد عامر خان نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون مقرر کیےگئے ہیں۔
علاوہ ازیں زبیر احمد خان اور ایم پی اے امجد پرویز بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون اور سابق ایم پی اے چوہدری عارف گوندل کو بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیاسی معاون مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے اپنے بیان میں پنجاب بھر میں کاروبار کے اوقات کار کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا، کہا کہ کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور دکانیں اتوار کو بھی کھلی رہیں گی ۔پنجاب بھر میں کاروباری مراکز، مارکیٹوں اور دکانوں کے لئے اتوار کی چھٹی ختم کر دی ہے۔