انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی، اعلامیہ جاری

10 Aug, 2022 | 08:55 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) مون سون کی طوفانی بارشوں کا خدشہ، بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے۔

تفصیلات کےمطابق بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، زندگی کے معاملات بھی متاثر ہوکر رہ گئے ہیں، نظام تعلیم بھی حالیہ بارشوں کی وجہ سے متاثر ہوا، حالات کو مدنظر رکھتے شہر قائد میں انٹرمیڈیٹ کے 11 اگست کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔اس حوالے سے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں واضح کیا گیا کہ انٹرمیڈیٹ کےامتحانات بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر ملتوی کیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملتوی امتحانات 22 اگست کو ان ہی مراکز پر ہوں گے۔آرٹس گروپ کے ریگولر اور پرائیوٹ کا علم شہریت (Civics) اور عمرانیات پرچہ دوئم ملتوی کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ آرٹس ریگولر کا شماریات پرچہ دوئم بھی ملتوی کیا گیا ہے۔  ہوم اکنامکس گروپ کا نرسنگ کا پرچہ ملتوی ہوا ہے جبکہ خصوصی امیدواروں کا فائن آرٹس کا پرچہ ملتوی کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں