سابق سپیکر قومی اسمبلی کے نجی اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے آگئی

10 Aug, 2022 | 08:33 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے بڑی پیشرفت حاصل کرلی ہے۔ ایف آئی اے نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے 2 نجی اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا ہے۔ 

 ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بینکوں نے ایف آئی اے کو اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کردی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے حوالے سے نجی بینکوں سے سابق سپیکر قومی اسمبلی کی تفصیلات مانگی تھیں۔ مذکورہ دونوں بینک اکاؤنٹ 2008-09 میں کھولے گئے تھے۔ جن میں اس وقت بالترتیب 20 لاکھ اور 8 روپے منتقل ہوئے۔ 

واضح رہے کہ اسد قیصر کو فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے پشاور نے کل طلب کررکھا ہے۔ جہاں ان سے اکاؤنٹس سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔ اس تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے آفتاب بٹ ہیں۔

مزیدخبریں