چودہ اگست،ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے پولیس نے پلان تیار کر لیا

10 Aug, 2022 | 07:41 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)جشن آزادی پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے ٹریفک پولیس نے اقدامات شروع کردیے، ون ویلرزکے ساتھ موٹرمکینک کے خلاف مقدمات درج ہونگے۔
ون ویلرز کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس نے بھی کمرکس لی ہے،سی ٹی او منتظر مہدی کے مطابق ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے والا مکینک بھی جیل کی ہوا کھائے گا، ون ویلرز اور موٹر مکینک دونوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

منتظر مہدی کے مطابق موٹرمکینکس ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے اور سائیلنسر نکالنے سے باز رہیں،سابقہ ریکارڈ یافتہ ون ویلرز کی ڈور نوکنگ بھی کی جائے گی،سی ٹی او منتظر مہدی نے سرکلر افسران کو ون ویلنگ کےخلاف مہم چلانے کی ہدایت کی،سی ٹی او کا کہنا ہے کہ شہری خصوصاً والدین کے تعاون سے خونی کھیل کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

مزیدخبریں