کاروباری مراکز سے پابندیاں ختم کرنے پر وزیر اعلی پنجاب کا نیا بیان آگیا

10 Aug, 2022 | 06:39 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے پنجاب کی تاجر برادری کو ریلیف دینے کے لئےبڑے اقدامات،چودھری پرویز الٰہی نے کہا کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور دکانیں   اتوار کو بھی کھلی رہیں گی۔

  وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے اپنے بیان میں پنجاب بھر میں کاروبار کے اوقات کار کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا، کہا کہ کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور دکانیں   اتوار کو بھی کھلی رہیں گی ۔پنجاب بھر میں کاروباری مراکز، مارکیٹوں اور دکانوں کے لئے اتوار کی چھٹی ختم کر دی ہے۔

کاروباری مراکز، مارکیٹوں اور دکانوں کے لئے رات 9 بجے کاروبار کی بندش کی پابندی  بھی ختم کر دی ہے۔کاروباری مراکز، مارکیٹوں اور دکانوں پر اوقات کار کی کوئی پابندی نہیں ہو گی۔ تاجر برادری کو ریلیف دینے کے لئےپارکنگ کے مسائل بھی حل کریں گے۔ تاجر برادری کے مسائل جانتا ہوں۔

ن لیگ نے بڑا پروپیگنڈا کیا کہ شہباز شریف آئے گا تو ہوا بدل جائے گی۔ہوا تو نہیں بدلی بلکہ شہباز شریف کے آنے سے مہنگائی کا طوفان آگیا۔ شہباز شریف نے تو تاجروں پر ہی بجلی گرا دی۔ن لیگ نے پارکنگ مافیا کو بھی پروان چڑھایا۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا علم ہے کہ کس نے پارکنگ مافیا کی سرپرستی کی اور کتنے کما کر گیا،پارکنگ مافیا کو ختم کروں گا۔پارکنگ کی آمدن کا 30 فیصد تاجروں کو سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کیا جائے گا۔مارکیٹوں میں ریسکیو 1122 کے سنٹر بنانے جائیں گے۔

مزیدخبریں