خبردار،گیارہ سے14 اگست کے دوران سیلاب کا خدشہ،الرٹ جاری

10 Aug, 2022 | 06:28 PM

Imran Fayyaz

(علی رامے) 11 سے 14 اگست تک ڈی جی خان، سرگودھا، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں مون سون کی بارشوں کا امکان ہے،11 سے 12 اگست کے دوران ضلع میانوالی کے پہاڑی علاقوں اورندی نالوں میں سیلاب کا امکان ہے۔ 
محکمہ موسمیات کےمطابق پی ڈی ایم اے نے موسم کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں 11 سے 14 اگست تک سیلاب کا امکان ہےجبکہ موسلادھار بارشوں سے ملتان، سرگودھا، بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن میں سیلاب کا خدشہ ہے ۔

کوہ سلیمان،سالٹ رینج سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے جس سے علاقے میں سیلاب آ سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع فلڈ فائٹنگ، ریسکیو اینڈ ریلیف ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کریں اور سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے خاندانوں کے لیے فوڈ ہیمپرز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کیے جائیں۔

مزیدخبریں