چوبیس گھنٹے کاروبار کی اجازت ملنے پر تاجروں کا رد عمل آ گیا

10 Aug, 2022 | 06:02 PM

Imran Fayyaz

(شہزاد خان ابدالی)تاجروں کو 24 گھنٹے کاروبار کرنے کی اجازت مل گی،لاہور چیمبر کے عہدیدران اور مختلف مارکیٹوں کے تاجر قائدین نے کاروبار دوست فیصلے پر وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی کھل کر تعریف کی ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کیجانب سے تاجروں کو 24 گھنٹے کاروبار کی اجازت  ملنے پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کیجانب سے فیصلے کی تعریف کی گئی ہے، نائب صدر لاہور چیمبر حارث عتیق نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے کاروبار سے شہر کی تاجر برادری خوش ہے اس سے تاجروں کیساتھ محاصل کی مد میں حکومت کو بھی فائدہ ہوگا۔
تاجر قائدین چیئرمین انجمن تاجران لاہور وقار احمد میاں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے تاجر دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے اس سے تاجروں کی معاشی حالت بہتر ہوگی، ایگزیکٹیو کمیٹی لاہور چیمبر آصف سحر نے بھی فیصلے کی تائید کی ہے۔
تاجر برادری نے کہا کہ فیصلے سے شہر لاہور، پنجاب بھر میں تجارتی سرگرمیاں بہتر ہونگی اور روزگار کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہوگی۔

مزیدخبریں