ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کے لئے پریشان کن خبر

لوڈ شیڈنگ،لیسکو،شارٹ فال،میگاواٹ،سٹی42
کیپشن: Azadi chawk lahore,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جا سکا، لیسکو کو 570 میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں تین سے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی رہی۔
گرمی کی شدت بڑھنے کی وجہ سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے صارفین نے بجلی کا استعمال بڑھا دیا ہے اور لیسکو کی ڈیمانڈ چار ہزار نو سو ستر میگاواٹ سے تجاوز کر گئی جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے فراہمی چار ہزار چار سو میگاواٹ میگاواٹ کی جا رہی ہے۔

اس طرح طلب و رسد میں فرق ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لیسکو نے شہری علاقوں میں تین جبکہ مضافات اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چار گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صارفین کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔