ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول، ڈیزل سےمتعلق نئی تجویز، قیمتوں کا اطلاق کب ہوگا؟

new policy for petrol price in Pakistan
کیپشن: new policy for petrol price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں پیڑولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے سبب عوام کے لئے بنیادی اشیائے خورو نوش بھی مہنگی ہوچکی ہیں، اس حوالے سے حکومت  ایک نئی پالیسی وضع کرنے جاری ہے جس سے قیمتوں میں کمی کو امکان ہے۔

تفصیلات کےمطابق پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور معاشی مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت نے ایسے اقدامات اٹھائے جائے ہیں جو اس سے قبل نہیں اٹھائے گئے۔موجودہ حکومت ڈی ریگولیشن میکانزم کے تحت ایک نئی تجویز کردہ آئل پالیسی وضع کرے گی، جس کے تحت آئل کمپنیز کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر نظر ثانی کا اختیار حاصل ہوگا۔ پالیسی کا اطلاق یکم نومبر 2022 سے ہوگا۔

فی الحال حکومت فرنس آئل کی قیمت کو ہائی آکٹین ​​کی طرح ڈی ریگولیٹ کررہی ہے۔ حکومت کا ایک اجلاس بھی ہوا جس میں آئل ریفائنریز کے ایگزیکٹوز، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک، انرجی ٹاسک فورس کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کے حکام کے درمیان معاہدہ طے پایا۔

دونوں فریقین کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ پاکستان سٹیٹ آئل اور مقامی آئل ریفائنریز کے درمیان مارکیٹ میں مقابلہ ہوگا جس کے باعث  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کم ہونے کی توقع ہے اور ملک کی گرتی ہوئی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

واضح رہے کہ حکومت ایک ہفتے (یعنی ہر سات دن بعد) کے بعد پیٹرول کی قیمتوں پر نظر ثانی کرنے پر غور کر رہی ہے۔ حکومت بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی شرط کے تحت یہ پالیسی اپنائے گی۔ ملک میں پیٹرول کی قیمتوں کو عالمی قیمتوں کے مطابق کم کر کےعوام کو فوری طور پر ریلیف پہنچانے کے لیے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

اگر حکومت اس پالیسی کو اپناتی ہے تو پیٹرول کی قیمتوں میں ہفتہ وار تبدیلی کی جائے گی اور معمول کے مطابق پٹرول پمپ قیمتوں پر نظرثانی تک پیٹرول فروخت روک دیں گے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer