ویب ڈیسک: زیادہ سونے والے افراد کیلئے خوشخبری، امریکی کمپنی کیسپر کو نوکری کیلئے زیادہ سونے والوں کی تلاش ہے۔
کیا کبھی کسی نے سوچا ہوگا کہ اسے آرام کرنے کے بھی پیسے ملیں گے؟ جی ہاں! سوچا تو ضرور ہوگا لیکن خوابوں میں اور اب امریکی کمپنی نے اس خواب کو حقیقت کا رنگ دے دیا ہے۔بستر کے گدے بنانے ولی کمپنی کیسپر 2014 میں نیویارک میں قائم ہوئی۔ کمپنی نے سونے کی غیر معمولی صلاحیت رکھنے والے افراد کی تلاش شروع کی ہے جنہیں سونے کا معاوضہ دیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق امیدوار کو اس جاب پر اپلائی کرنے کے لیے سی وی نہیں بلکہ ٹک ٹاک ویڈیوز بھیجنا ہوں گی جس میں یہ دکھایا گیا ہو کہ وہ سونے میں کتنے ماہر ہیں۔ملازمت کی درخواست 11 اگست تک بھیجی جا سکتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان افراد میں یہ خوبی بھی ہو کہ وہ کسی بھی صورتحال میں سوسکتے ہوں۔