ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

14 اگست کیلئے ہنڈا کا نیا موٹرسائیکل متعارف، خصوصیات کیا؟

125F new Honda, lunched in Pakistan
کیپشن: 125F new Honda
سورس: Youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر  اٹلس ہنڈا پاکستان میں اپنی نئی موٹرسائیکل متعارف کرارہا ہے، شاندار خصوصیات رکھنے والے اس موٹرسائیکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی کی مناسبت سے ہنڈا اٹلس اپنی نئی موٹرسائیکل سی بی 125ایف متعارف کرانے جارہا ہے،اس موٹرسائیکل کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں، تصاویر سامنے آنے پر موٹرسائیکلوں کے شوقین افراد میں کافی جوش وخروش پایا جارہا ہے،  سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں موٹر سائیکل کو سفید باڈی اور سبز سٹیکرز کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

  ہنڈا اٹلس کی اس نئی بائیک کی خصوصیات کی بات کی جائے تو اس کے  فیچرز اور خصوصیات وہی رہیں گے جن میں الائے وہیلز، ڈوئل پسٹن کیلیپرز کے ساتھ فرنٹ ڈسک بریک، اور 5 سپیڈ ٹرانسمیشن شامل ہیں۔ اس موٹر سائیکل کا مجموعی ڈیزائن معیاری ہنڈا CG125 کے مقابلے میں قدرے وضع دار ہے۔

اس میں 124 سی سی سنگل سلنڈر4 سٹروک پُش راڈ انجن جو 10 ہارس پاور اور 9.5Nm ٹارک پیدا کرنے صلاحیت رکھتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ  بائیک میں صارفین کے خواہشات کو مدنظر رکھتے کچھ نئے سٹائل کا اضافہ کیا گیا ہے۔

موٹرسائیکل کے شوقین افراد ان تصاویر میں دیگر CB125F یونٹس کو بھی سیاہ، نیلے اور سرخ رنگ میں دیکھ سکتے ہیں۔ ان میں عام چیز سبز رنگ کے نئے سٹیکرز ہیں،قیمت کی بات کی جائے تو اس کا اطلاق کمپنی بعد میں کرے گی۔

 
  
  
  
 
  
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer