کامن ویلتھ گیمز کے لیے گئے 2 پاکستانی کھلاڑی لاپتہ

10 Aug, 2022 | 07:04 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک : پاکستان کے دو باکسر سلمان بلوچ اور نذیر اللّٰہ انگلینڈ میں لاپتہ ہوگئے، کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے بعد دونوں باکسرز کو کل وطن واپس آنا تھا۔ 

 پاکستان با کسنگ ٹیم برطانیہ سے دونوں باکسرز کے لاپتہ ہونے کے بعد ان  کو لیے بغیر وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئی  ہے ، ذرائع کے مطابق دونوں باکسرز کے دستاویزات ٹیم مینجمنٹ کے پاس ہیں۔ باکسنگ ٹیم کامن ویلٹھ گیمز میں حصہ لینے انگلینڈ پہنچی تھی ۔ 

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کی انتظامیہ نے اس سلسلے میں برطانوی حکومت سے رابطہ کرلیا ہے۔ 

مزیدخبریں