سموگ کے بڑھتے خطرات،پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

10 Aug, 2022 | 04:42 PM

Imran Fayyaz

(علی رامے)پنجاب میں رواں سال سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر سموگ کی کی روک تھام کے لیے صنعتوں کے آڈٹ کا فیصلہ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں قائم صنعتوں کا ماحولیاتی آلودگی پر آڈٹ کیا جائے گا ۔

پنجاب حکومت نے محکمہ ماحولیات کو واضع احکامات جاری کیے ہیں کہ لاہور سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں قائم چھوٹی بڑی صنعتوں کا ماحولیاتی آلودگی پر آڈٹ کیا جائے جس پر محکمہ ماحولیات پنجاب کی ٹیمیں تمام چھوٹی بڑی صنعتوں کا آڈٹ کریں گی ۔

صنعتوں کے آڈٹ کے بعد رپورٹ ایوان وزیر اعلی پنجاب کو پیش کی جائے گی ،رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس و پیز کو فالو نہ کرنے والی صنعتوں کو بند کردیا جائے گا ۔ صنعتوں میں حکومتی ایس و پیز کی مانیٹرنگ میں سختی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب کو سموگ کے تدارک کے لیے ہنگامی انتظامات کے متعلق تمام اداروں نے اپنی رپورٹ بھی پیش کردیں ہیں ۔

مزیدخبریں