میٹرک کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟ طلبہ کیلئے بڑی خبر

10 Aug, 2022 | 04:17 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض) ستمبر کے دوسرے ہفتے میڑک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کرنے پر غور، نتائج کی تاریخ پر غور  کے لئےتعلیمی بورڈز کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور تعلیمی بورڈز کے تحت ستمبر کے دوسرے ہفتے میڑک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ نتائج کی تاریخ پر غور  کے لئے تعلیمی بورڈز کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ تعلیمی بورڈز کے کنٹرولر کا اجلاس رواں ہفتے ہوگا۔ اجلاس میں امتحانات کی مارکنگ کا سٹیٹس چیک کیا جائے گا۔ باہمی مشاورت سے میٹرک کے نتائج کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب میٹرک کا کوئی بھی امیدوار  جو پریکٹیکل کے امتحان میں غیر حاضر رہا ہے وہ دوبارہ پریکٹیکل دے سکے گا۔تمام تعلیمی بورڈز نے غیر حاضر طلباء کو دوبارہ پریکٹیکل دینے کی اجازت دے دی ہے۔

اگر طلباء کا کسی بھی مضمون کا پریکٹیکل رہ گیا ہےتو وہ درخواست جمع کرواسکتا ہے۔درخواست متعلقہ تعلیمی بورڈز کے دفاتر میں جمع کروائی جاسکے گی۔امیدوار دوبارہ پریکٹیکل دینے کیلئے 15 اگست تک درخواست جمع کروا سکتا ہے۔

تعلیمی بورڈ مسائل کو دیکھتے ہوئے درخواست پر امیدوار کو دوبارہ پریکٹیکل دینے کی اجازت دے گا۔

مزیدخبریں